پنجاب یونیورسٹی میں بائیو میٹریلز کی اضافی تیاری پر سیمینار
06-26-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک)کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ کے تعاون سے ’بائیو میٹریلز کی اضافی تیاری‘پر سیمینار منعقد ہوا ۔
سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ، پروفیسر ڈاکٹر وسیم حیدر اورپروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم شجاع، ڈاکٹر محسن علی رضا ،پروفیسر ڈاکٹر عقیل انعام، محققین، فیکلٹی کے ارکان اور ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔