پاکستان میں تیار کردہ 76 لاکھ سے زائد موبائل فونز ایکسپورٹ

06-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں تیار کردہ موبائل فونز کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گیا۔

پاکستان نے رواں سال 2024 کے پہلے 5 ماہ کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ مو بائل فونز تیار جبکہ 76 لاکھ سے زائد برآمد کیے۔ مقامی موبائل مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے جنوری تا مئی ایک کروڑ 30لاکھ سے زائد موبائل فون سیٹ تیار کیے جن میں سے 76 لاکھ مو بائل فونز ایکسپورٹ کیے گئے۔ گزشتہ ماہ مئی میں مقامی طور پر 20 لاکھ 23 ہزار موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے گئے اورتجارتی طور پر 1 لاکھ سے زائد موبائل سیٹ برآمدکیے گئے۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل ہینڈ سیٹس میں 4.98 ملین 2G موبائلز اور 8.1 ملین سمارٹ فونز شامل ہیں۔