جسٹس شجاعت علی خان نے سیشن ججز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
06-26-2024
(لاہور نیوز) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے سیشن ججز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب بھر کے تمام سیشن ججز شرکت کریں گے اور قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان وڈیو لنک کے ذریعے سیشن ججز سے خطاب کریں گے۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔