ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،انتظامیہ سینئرز کے ذریعے او پی ڈیز کھولنے میں ناکام

06-26-2024

(ویب ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا آج 12 واں روز ہے،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریض خوار ہو رہے ہیں ۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں علاج معالجہ تعطل کا شکار ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں مریض خوار ہونے لگے۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ سینئر ڈاکٹرز کے ذریعے او پی ڈیز کو فعال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔  واضح رہے کہ پنجاب حکومت نےنئے ڈاکٹروں کی بھرتی نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،ہسپتالوں میں اب سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو ڈیلی ویجز پر ہائر کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے  اس حوالے سے  فارمولا طے کرلیا،آن لائن سسٹم کے تحت ڈاکٹروں کی سروسز حاصل کی جائیں گی۔ حکومت ڈاکٹروں کو مفت ٹرانسپورٹ بھی مہیا کرے گی،ڈاکٹرز کو 5 ہزار سے 70 ہزار روپے تک کی رقم روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کی مہارت اور پرفارمنس کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے حتمی سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردیں ، کمی پوری کرنے کے لیے ڈے پرفارمنس فارمولا پر ڈاکٹر رکھے جائیں گے۔جس ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہو گی ،ڈاکٹر کو کال کی جائے گی۔