عائزہ خان کے ساتھ ڈرامہ پراجیکٹ سے نکال دیا گیا، ارسلان نصیر کا انکشاف

06-26-2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا انفلوئنسر ارسلان نصیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ڈرامہ پراجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

اپنے مداحوں کے ساتھ گفتگو میں ارسلان خان نے بتایا کہ انہیں ایک پروجیکٹ میں اداکارہ کے ساتھ شامل کیا گیا لیکن بعد میں ایک سینئر اداکار کے بیٹے کو کاسٹ کرکے انہیں پراجیکٹ سے نکال دیا گیا۔ ارسلان نصیر نے یہ بھی بتایا کہ عائزہ خان بھی وہ پراجیکٹ پورا نہ کرسکیں اور انہوں نے بعد میں وہ ڈرامہ چھوڑ دیا تھا۔