ٹی 20 ورلڈکپ: سیمی فائنل مقابلوں کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

06-26-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل مقابلوں کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے اور رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر جبکہ احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں کرس گیفنی اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ جوئل ولسن بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں ٹی وی امپائر اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔