ٹی 20 ورلڈکپ : سیمی فائنل میں پہلی بار پاکستانی امپائر ذمہ داری انجام دینگے
06-26-2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک پاکستانی امپائر بھی پہلی بار سیمی فائنل میں ذمہ داری انجام دیں گے۔
میگا ایونٹ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے امپائر احسن رضا 27 جون کو جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان ٹرینی ڈاد اینڈ ٹابگو میں شیڈول سیمی فائنل میں بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔ احسن رضا کا یہ تیسرا ٹی ٹونٹٹی ورلڈکپ جبکہ پچاس اوورز کے ایک ورلڈکپ میں بھی وہ بطور امپائر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر احسن رضا تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ایونٹ کے دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائزر کرنے کی سنچری مکمل کی اور ان کے پاس سب سے زیادہ مختصر فارمیٹ کے میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز بھی ہے۔