لیسکو کا کریک ڈاؤن،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بڑی بجلی چوری پکڑی گئی

06-25-2024

(لاہور نیوز) لیسکو کا حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (گرین کیپ ) سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔

ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن طاہر ستار کے مطابق آپریشن کے دوران 50 گھروں سے بجلی چوری پکڑی گئی ، صارفین قبرستان سے انڈر گراؤنڈ غیر قانونی لائن بچھا کر بجلی چوری کررہے تھے ،ایس ای ساؤتھ سرکل اور ایکسیئن کوٹ لکھپت کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن نے مزید بتایا کہ لیسکو ٹیم نے تمام کنکشنز منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لیے ، بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کیلئے درخواستیں دائر کردی گئیں۔