شہریوں کیلئے بری خبر، ٹریفک چالانز پر بھی ٹیکس لگ گیا

06-25-2024

(لاہور نیوز) شہریوں کےلیے بری خبر، حکومت نے ٹریفک چالانز پر بھی ٹیکس لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ اضافی ٹیکس بھی جمع کرانا پڑے گا،کسی بھی ٹریفک چالان کے جرمانے کے ساتھ 15 روپے اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔  بغیر ہیلمٹ چالان پر جرمانہ دوہزار روپے ہے لیکن 15 روپے اضافی جمع کرانا ہونگے،لرنر لائسنس کی فیس پانچ سو روپے لیکن 515 روپے جمع کرانا ہونگے۔ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، فریش لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹس پر بھی 15 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔  ٹریفک پولیس سالانہ صرف 15 روپے ٹیکس کی مد میں تقریبا 16 کروڑ روپے جمع کرے گی، گزشتہ سال ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔