موسلا دھار بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

06-25-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارشوں کی خوشخبری سنا دی ، 26 جون کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

لاہور میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، اربن فلڈنگ کا خدشہ 28 سے 30 جون کے درمیان دیکھا جارہا ہے  جس کا اعلامیہ محکمہ موسمیات  کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 26 جون سے 30 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔