شاہ محمود اور راجہ خرم نواز ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری

06-25-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور راجہ خرم نواز ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری ہوگئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی نے شاہ محمود قریشی اور راجہ خرم نواز کے ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل محمد علی بخاری نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔ راجہ خرم نواز کی طرف سے سردار مصروف اور راجہ انصر محمود پیش ہوئے، عدالت بانی پی ٹی آئی، اسد عمر اور علی نواز اعوان کو پہلے سے بری کرچکی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کورال میں مئی 2022ء میں مارچ پر مقدمہ درج درج ہوا تھا۔