ثانیہ مرزاکی اپنے والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی

06-25-2024

(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا آج صبح کی فلائٹ سے فیملی کے ہمراہ واپس اپنے گھر پہنچی ہیں۔ثانیہ مرزا کی والدہ نے بیٹیوں اور شوہر کی واپسی پر ایئرپورٹ پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،انہوں نے تصویر کے ساتھ حج کی مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں گھر میں خوش آمدید کہا ہے۔ تصویر میں ثانیہ مرزا، اُن کے والد، بہن اوربہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ثانیہ مرزا اور اُن کی بہن انعم سیاہ رنگ کے عبائے پہنے ،مکمل حجاب میں نظر آرہی ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سوشل پر سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں ،جس پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔