بچوں کو اغوا کرکے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار،6 سالہ مغوی بازیاب

06-25-2024

(ویب ڈیسک) لوہاری گیٹ کے علاقے میں 6 سالہ ایان کو اغواء کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سفاک ملزم معصوم بچوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا،6 سالہ ایان گھر سے پانی لینے نکلا تو ملزم موٹر سائیکل پر اغواء کرکے ساتھ لے گیا،ملزم کو ٹریس کرنے کے لئےجدید ٹیکنالوجی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں بچے کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عمیر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے،عادی ملزم بچوں کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بناتا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچے کو اپنے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،6 سالہ بچے کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔