چوہنگ میں رکشا ڈرائیور قتل، قاتل فرار
06-25-2024
(ویب ڈیسک)چوہنگ،ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب 2 رکشا ڈرائیورز میں جھگڑا ہو گیا جس کے دوران فائرنگ سے ایک رکشا ڈرائیور قتل ہو گیا۔
مقتول رکشا ڈرائیور کا نام ارسلان شاہ بتایا گیا ہے۔ پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی اور تفتیش کئے بغیر ہی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم عبداللہ نے غیرت کے نام پر ارسلان کو گولی ماری۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔