پنجاب میں جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف
06-25-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب میں جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مذکورہ ادویات کے جعلی بیچز کا استعمال فوری روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاؤڈر اموکس500 ، نیوٹری کیئر سیرپ کے بیچز جعلی پائے گئے، ویلوسیف کیپسول 500 ، پائیوڈین سلوشن 60 ملی لیٹر ، پائیوڈین سلوشن 450ملی لیٹر کے بیچ جعلی پائے گئے۔ اسی طرح ٹینزو 0.5 انجکشن ، ڈائی ڈوون 10ملی گرام ٹیبلٹ ، ڈوفاسٹون 10ملی گرام ٹیبلٹ، سیفسپین 400ملی گرام کیپسول کا ایک بیچ بھی جعلی نکلا جبکہ فینوبار 30ملی گرام ٹیبلٹ کا ایک بیچ بھی لیب ٹیسٹ میں جعلی پایا گیا ۔