مایا اور وہاج علی کا رومانوی فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز
06-25-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی اور معروف اداکار وہاج علی کا رومانوی فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ ذیشان فاروقی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مایا علی اور وہاج علی رومانوی پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں مایا علی نے سیاہ گاؤن زیب تن کررکھا ہے جس کی باڈی پر سنہرے کپڑے سے ڈیزائننگ کی گئی ہے جبکہ وہاج علی نے سفید شرٹ پر میرون کوٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ پہن رکھی ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں وہاج علی اور مایا علی کی جوڑی کے چاہنے والے اس ویڈیو پر محبت کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔