فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح سیخ پا
06-25-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر اور اداکار فہد مصطفیٰ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح سیخ پا ہو گئے۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ جلد ایک نئے پراجیکٹ میں سکرین شیئر کرنے جارہے ہیں جس پر اس اداکار جوڑی کے مداح خوشی سے نہال ہیں، ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے ڈرامے کا نام 'کبھی میں کبھی تم' ہے جس کے ٹیزر اور آفیشل ٹریلر نے ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ اس ڈرامے کی پروموشن کرتے ہوئے ایک شوبز میگزین نے اپنے کور کیلئے ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا فوٹوشوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ مذکورہ فوٹو شوٹ میں دونوں فنکاروں کے ملبوسات پر تو زیادہ تنقید نہیں ہوئی البتہ فوٹوشوٹ کے پوز کو سوشل میڈیا صارفین خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔