ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ آخری مراحل میں داخل

06-25-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

یاد رہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جہاں دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ اب یہ ٹک ٹاکر جوڑی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے، ان کی شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری ہیں۔ حال ہی میں ٹک ٹاکر ربیکا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مہندی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا مہندی لک مداحوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہندی کی تقریب کے موقع پر ربیکا خان نے سبز رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی ہے اور وہ بھارتی گانے "مہندی لگا کے رکھنا" پر لپسنگ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ٹک ٹاکرکی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔