قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار

06-25-2024

(لاہور نیوز) قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا۔

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان پروٹوکول کے بغیر لاہور ہائیکورٹ پہنچے، چیف جسٹس  نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: شجاعت علی خان نے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔