شہر کے مختلف علاقوں میں 2 خواتین اور ایک نوجوان کی لاش برآمد
06-25-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں دو خواتین اور ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ پل کے قریب سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اور موت کی وجہ بھی نشے کی زیادتی لگتی ہے، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ مزنگ میں عابد مارکیٹ کے قریب نامعلوم خاتون فٹ پاتھ کے کنارے مردہ حالت میں پائی گئی جس کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، ادھر ٹاؤن شپ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی 50 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔