جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
06-25-2024
(لاہور نیوز) جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس کے عہدے کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت صوبائی وزراء شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شہرام سروربھی تقریب حلف برداری میں میں شریک ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بھی شرکت کی۔