دوسری شادی کے بعد فیروز خان کی زندگی کیسی گزر رہی ہے؟اداکار کا بیان سامنے آگیا

06-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ وہ دوسری شادی کرکے بہت خوش ہیں اور ان کی زندگی بدل گئی ہے۔

ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارفیروز خان  کا کہنا تھا شادی ایک خوبصورت عمل ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ سب یہ عمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ انہیں شادی کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے اور شادی کے بعد رشتے کو بہتر انداز میں نبھانا چاہئے۔ واضح رہے کہ فیروز خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے، ان کی اہلیہ کا نام زینب ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ایک نفسیاتی معالج ہیں۔