قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں ماہانہ کتنا معاوضہ دیا جاتا ہے؟اہم تفصیل سامنے آگئی

06-24-2024

(ویب ڈیسک)قومی کٹرز کی جانب سے پی سی بی سے ماہانہ وصول کی جانے والی تنخواہوں کی تفصیل سامنے آگئی ۔

پی سی بی کے موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ کی تفصیلات کے مطابق اے کیٹیگری کے کھلاڑی جن میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی شامل ہیں کو 45 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں۔سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں شامل  شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف اور نسیم شاہ  کو پی سی بی 30 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرتا ہے۔ اسی طرح کیٹیگری سی کے کھلاڑیوں کو تقریباً 15 لاکھ روپے کے درمیان معاوضہ دیا جاتا ہے اور ان میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔اس کے علاوہ کیٹیگری ڈی کے کھلاڑیوں کو بھی کیٹیگری سی کے برابر ہی معاوضہ دیا جاتا ہے اور ان میں افتخار احمد، حسن علی، صائم ایوب  جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ اعداد و شمار صرف ان کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ کھلاڑی اس کے علاوہ میچ فیس ، تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی) میں اسپانسر شپ اور بونسز  سے بھی معاوضہ وصول کرتے ہیں۔موجودہ تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹس کھلاڑیوں کو گزشتہ سال دیے گئے تھے جن کا اطلاق  یکم جولائی 2023 سے ہوا تھا۔