اداکارہ صدف کنول کا خوبصورتی حاصل کرنے سے متعلق بڑا انکشاف

06-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے سرجریز کروائیں۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ صدف کنول کا اپنے انٹرویومیں کہنا تھا کہ  ہماری شوبز انڈسٹری کی چند اداکارائیں ایسی ہیں جو مجھے بالکل پسند نہیں، میں اُن اداکاراؤں سے بات بھی نہیں کرتی جس کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگ مجھے بناوٹی کہتے ہیں۔ صدف کنول نے کہا کہ اگر لوگ مجھے بناوٹی سمجھتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میں لوگوں کے بارے میں نہیں سوچتی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میں فیک نہیں ہوں۔میزبان نے صدف کنول سے اُن کی خوبصورتی سے متعلق سوال کیا جس پر اُنہوں نے کہا کہ میں پہلے خوبصورت نہیں تھی بلکہ بچپن سے ہی میری عام سی شکل تھی۔ صدف کنول نے کہا کہ جب میں بڑی ہوئی اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا تو خود کو خوبصورت کرنے کی کوشش کی، میں نے اپنے دانتوں کی سرجری بھی کروائی جس کے بعد میں خوبصورت ہوگئی۔