کیا آپ جانتے ہیں کولیسٹرول کی دوا کے مزید کیا فوائد ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

06-24-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ کولیسٹرول قابو کرنے والی دوا ذیابیطس کے مریضوں میں آنکھ کی بیماری کو سست کر سکتی ہے۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ ذیا بیطس آنکھ کی پشت میں موجود خون کی باریک شریانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ڈائیبیٹک ریٹینوپیتھی نامی یہ کیفیت دنیا بھر میں بینائی جانے کے پانچ بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔ تازہ ترین تحقیق میں بتایا ہے کہ فینو فائبریٹ نامی ایک دوا جس کو 30 سال سے زیادہ عرصے تک کولیسٹرول کو قابو کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے ممکنہ طور پر اس کیفیت کے بڑھنے کو 27 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس کیفیت میں مبتلا افراد کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ریسرچ کمیونیکیشنز کی سربرہ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آنکھ کے مسائل بہت خوفناک ہوتے ہیں اور ذیابیطس کے سبب ہونے والی معمول کی پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔ تاہم، بروقت اقدامات نقصان کے عمل کے ابتدائی اشاروں کو روک سکتے ہیں۔