روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

06-24-2024

(لاہورنیوز) انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔