یکم محرم سے 60 دن کیلئے 34 شعلہ بیان علمائے اکرام پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

06-24-2024

(لاہور نیوز) یکم محرم سے 60 دن کے لئے 34 شعلہ بیان علمائے اکرام پر ایم پی او پانچ کے تحت مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شعلہ بیان علمائے اکرام پر مختلف کیٹیگریز میں پابندی عائد کر دی جائے گی، پابندی عائد کئے جانے والے 34 علمائے اکرام پر ضلع بندی اور زبان بندی کی پابندی عائد کی جائے گی، پابندی میں 12 بریلوی، 2 اہل حدیث، 8 دیو بند اور 14 اہل تشیع مکتبہ فکر کے علمائے اکرام شامل ہیں، پابندی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے بعد عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا پولیس رپورٹ پر پابندی کے احکامات صوبے کے ڈپٹی کمشنرز جاری کریں گے۔