حبا بخاری کا نماز کے بعد موبائل فون پر پھونکیں مارنے کا انکشاف
06-24-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے نماز کی ادائیگی کے بعد موبائل فون پر پھونکیں مارنے کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ دلچسپ موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ مذکورہ کلپ میں اداکارہ کا قہقہہ لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ "میں اپنے موبائل فون پر نماز پڑھنے کے بعد پھونک مارتی تھی"۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے حبا بخاری کا کہنا تھا کہ ہر کوئی مجھ سے فون پر پھونک مارنے کی وجہ پوچھتا تھا، دیکھیں سب کے فون چوری ہو رہے ہیں اور میرا فون نہیں چوری ہو رہا۔ معروف اداکارہ حبا بخاری کے اس دلچسپ انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔