باغبانپورہ: گھر سے بزرگ میاں بیوی کی لاشیں برآمد، تفتیش جاری

06-24-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں کی عمریں 70 سے 75 سال ہیں جبکہ لاشیں تقریباً تین روز پرانی ہیں، دونوں میاں بیوی کمرے کی بالائی منزل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔  پولیس نے بتایا ہے کہ  عبدالطیف اور اسکی اہلیہ بھتیجے کیساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے،  دونوں میاں بیوی 12 سال سے بالائی منزل پر مقیم تھے، فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لئے ، قتل سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے ،لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی گئی ہیں۔