پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک مندی

06-24-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری کے بعد آج مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 120 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 689 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 810 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔