9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

06-24-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات پر سماعت کی،  مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکنان انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے  پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان پر 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔