پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ینگ ڈاکٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
06-24-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ینگ ڈاکٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں نوجوان ڈاکٹرز کی ہڑتالوں سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
23 جون عالمی سطح پر ینگ ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، اس دن کو منانے کا مقصد طبی شعبے سے جڑے ان نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ہر اول دستے کا کردار نبھایا۔ کورونا وباء ہو یا کوئی بھی ناگہانی آفت ینگ ڈاکٹرز کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کے جنرل وارڈز کو کورونا وارڈز میں تبدیل کر کے خدمات انجام دیں، ینگ ڈاکٹرز نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کی۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ حقوق کیلئے بطور احتجاج بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عالمی دن کو منائیں گے، یاد رہے ینگ ڈاکٹرز ڈے کی بنیاد ورلڈ ینگ ڈاکٹرز آرگنائزیشن نے 2013ء میں رکھی تھی۔