ٹی20 ورلڈ کپ سپر8: امریکا کی انگلینڈ کیخلاف دوسری وکٹ گرگئی

06-23-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں امریکا کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بارباڈوس برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں ہونیوالے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر امریکی کپتان ایرون جونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ سپر ایٹ راؤنڈ میں امریکا اور انگلینڈ اپنے دو، دو میچز کھیل چکے ہیں، انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ملی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امریکا کو سپر ایٹ مرحلے کے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 18 رنز جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔