گھر میں موجود کونسی 3اشیا کینسر کی وجہ بنتی ہیں؟ماہرین نے نشاندہی کردی

06-23-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے گھروں میں عام طور پر استعمال ہونے والی تین اشیاء کے متعلق خبردار کیا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔

  دوسروں کی غفلت سے واقع ہونے والی اموات کے کیسز کے ماہرین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ایئر فریشنرز، صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء اور کارپیٹ شیمپو میں کارسینوجن پوشیدہ ہوتے ہیں۔قوانین کے مطابق کمپنیوں کو کھانے، کاسمیٹکس اور ادویات میں موجود اجزاء کو واضح طور پر ظاہر کرنا ہوتا ہے لیکن صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء اس سے مستثنیٰ ہوتی ہیں جس سے صارفین کے علم میں یہ بات نہیں ہوتی کہ وہ سانس کے ساتھ کون سے زہریلےمادے اپنے اندر لے جا رہے ہیں۔ سانس کے ذریعے جسم میں جا کر یہ کیمیکل جگر اور اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور جِلد اور پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔