بجٹ پر بحث کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

06-23-2024

(لاہور نیوز) بجٹ پر بحث کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث مکمل کی جائے گی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 25 اور 26 جون کو بجٹ کے مطالبات زر کی منظوری لی جائے گی۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں  بجٹ پر 20 جون کو بحث کا آغاز کیاگیاتھا۔