حمزہ علی عباسی کی سالگرہ پر اہلیہ نیمل خاور کا محبت بھرا پیغام
06-23-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ نیمل خاور نے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔
اداکار حمزہ علی عباسی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی اہلیہ نیمل خاور نے بھی شوہر کے جنم دن کو خاص بنانے کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔ اداکارہ نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے شوہر سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ "میری محبت آپ کو سالگرہ مبارک" انہوں نے مزید لکھا کہ "آپ کی رحم دلی، ہمدردی اور فکرمندی میرے دل کو جیتنے میں ہمیشہ کامیاب رہتی ہے"۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیمل خاور کی اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح حمزہ علی عباسی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آ رہے ہیں۔