بیوہ خواتین کے ساتھ امتیازی سماجی رویے افسوسناک ہیں: مریم نواز

06-23-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بیوہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان خواتین کی مشکلات کو سمجھنے کا دن ہے جو خاوند کی وفات کے بعد اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں، باپ کا سایہ نہ ہونے پر اولاد کی پرورش کار دشوار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بیوہ خاتون کے ساتھ امتیازی سماجی رویے افسوس ناک ہیں، اسلام نے پہلی مرتبہ بیوہ خواتین کو سماجی مقام اور عزت دی۔