فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا اداکار کی بیٹی کیساتھ نامناسب رویہ،مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

06-22-2024

(ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی اپنی بیٹی فاطمہ اور دوسری اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین ناخوش نظر آئے۔مذکورہ تصویر کسی تفریحی مقام پر خاتون مداح کے اصرار پر لی گئی، تصویر میں فیروز خان نے اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اُن کے بالکل ساتھ دوسری اہلیہ کھڑی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان کیمرے کی طرف دیکھ  کر مسکرا رہے ہیں جبکہ اداکار کی دوسری اہلیہ اُن کی بیٹی کے ساتھ نامناسب رویہ کرتی نظر آئیں اور اُن کے چہرے کے تاثرات بھی خوشی والے نہیں تھے۔ یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے فیروز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ پر سخت تنقید کی، صارفین نے کہا کہ تصویر میں وہ (دوسری اہلیہ) اداکار کی بیٹی کا بازو نوچ رہی ہیں جبکہ اُن کے چہرے کے تاثرات سے بھی لگ رہا ہے کہ وہ فاطمہ پر غصہ ہیں۔ صارفین نے کہا کہ تصویر دیکھ کر واضح ہوگیا ہے کہ یہ ہمیشہ فیروز خان کے بچوں کے ساتھ سوتیلی ماں والا رویہ رکھیں گی۔دوسری جانب صارفین نے فیروز خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ تصویر میں اداکار نے اسرائیل کے حامی فوڈ برانڈ کو کھانا لیا ہوا ہے۔