متھیرا نے ہمایوں سعید کو پاکستانی شاہ رخ خان قرار دے دیا

06-22-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان متھیرا نے پاکستانی شاہ رخ خان کا نام بتا دیا۔

حال ہی میں متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے ہمایوں سعید سے متعلق تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔پوڈ کاسٹ کے میزبان نے متھیرا سے سوال کیا کہ وہ کس پاکستانی اداکار کو پسند کرتی ہیں یا وہ کس اداکار کے ساتھ کام کر کے اچھی لگیں گی؟ جس پر انہوں نے ہمایوں سعید کا نام لیا۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید معصوم ہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں دیگر لڑکیاں بھی پسند کرتی ہیں،ہمایوں سعید رومانوی کردار بخوبی نبھاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں۔