انتظامیہ کی غفلت کے سبب مہنگائی کا گراف نیچے نہ آیا

06-22-2024

(لاہور نیوز) انتظامیہ کی غفلت کے سبب مہنگائی کا گراف نیچے نہ آیا، سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔

لیموں دیسی 15 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 375 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں 750 روپے کلو تک  فروخت ہو رہے ہیں، ٹینڈے دیسی 20 روپے بڑھا کر سرکاری ریٹ لسٹ میں 130 روپے مقرر، مارکیٹ میں 160 روپے کلو تک بیچے جا رہے ہیں، ادرک 800، میتھی 160 روپے، پھول گوبھی 170 روپے، سبز مرچ 200 روپے جبکہ گھیا کدو 100 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے، ریٹ لسٹ کے برعکس اشیا کی فروخت معمول بن چکا ہے۔