شہر میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی، بارش کا امکان

06-22-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شہر لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق آج ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے 30 فیصد امکانات ہیں۔ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔