پرویز الہٰی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
06-22-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر 27 جون کو سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے چودھری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔