پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نےاو لیول ہسٹری کی کتاب پرپابندی لگا دی

06-22-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نےاو لیول ہسٹری کی کتاب پرپابندی لگا دی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کتاب میں قواعدوضوابط کیخلاف مواد تحریر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کتاب میں چھاپے گئے نصاب بارے آن لائن صارفین نےشکوک وشبہات کا اظہارکیا ،پی ٹی بی بی نےمعاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے او لیول ہسٹری کی کتاب پر پابندی لگا دی،مذکورہ کتاب طلبا کیلئے ”پاکستان کی تاریخ اور ثقافت“ کےعنوان سےچھاپی گئی تھی۔