کاہنہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ڈولفن اہلکار شدید زخمی

06-22-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 ڈولفن اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر گشت پر موجود ڈولفن اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا، الفلاح ٹاؤن گول چکر کے قریب ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں لگنے سے 2 ڈولفن اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں جن کی شناخت عدنان اور ظفر کے ناموں سے ہوئی، فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی بعد پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی۔