ثانیہ کی بھارتی باولر کیساتھ شادی کی خبر گردش کرنے کے بعد ٹینس اسٹار کے والد بول اٹھے

06-21-2024

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا پر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھارتی باؤلر محمد شامی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کی خبروں پر ثانیہ کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

ثانیہ مرزا کے والد نے اپنی بیٹی کی محمد شامی کے ساتھ دوسری شادی کی افواہوں کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔ثانیہ مرزا کے والد نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی اپنے بیٹے کے ساتھ بہت خوش ہے اور وہ دونوں زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں۔ اگر ثانیہ نے اپنی زندگی کا کوئی بھی فیصلہ لیا تو اس سے میڈیا کو ہم خود آگاہ کریں گے۔