آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول منظور کرلیا

06-21-2024

(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھیجا گیا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے چند ہفتے قبل مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بجھوایا تھا۔آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا، پی سی بی کے شیڈول میں ردوبدل نہیں کی،پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنزٹرافی میں آسٹریلیا، انگلینڈاور بھارت شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی آئندہ ہفتے شیڈول دیگر بورڈز سے بھی شئیر کرے گا، چیپمئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کیا جائے گا۔پی سی بی کو بھارت کے پاکستان آنے کی امید ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک پاکستان آنے یا نہ آنے کی باضابطہ طور پر بات نہیں کی۔