روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

06-21-2024

(لاہورنیوز) انٹربینک میں آج روپے کی قدر میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔