عید الاضحٰی پر صفائی کا عمل بہترین طریقے سے انجام دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

06-21-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے عید الاضحٰی پر شہروں اور قصبوں میں صفائی کا عمل بہترین طریقے سے انجام دیا گیا۔

عید الاضحٰی پر انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی نمائندوں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ عید الاضحٰی پر زیرو ویسٹ مشن کی کامیابی اشتراکِ کار کی بہترین مثال ہے، آلائشیں اٹھا کر فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے، عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات تسلی بخش رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے اچھے انتظامات سے خریدار اور بیوپاریوں کے لئے آسانی ہوئی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور ان کی ٹیم نے قابل تحسین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ نے بھی اپنے فرائض خوب نبھائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر اور ہر گاؤں کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔