غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنیوالی مختلف کالعدم تنظیموں کیخلاف 141 مقدمات درج

06-21-2024

(لاہورنیوز) صوبائی دار الحکومت سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے پر مختلف کالعدم تنظیموں کے خلاف 141 مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق محکمہ داخلہ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 124 قانون شکن گرفتار کیے، صوبائی دارالحکومت میں 115 قانون شکنوں کو گرفتار کر کے 108 مقدمات درج کیے گئے۔ فیصل آباد میں 10 مقدمات درج، 4 قانون شکن گرفتار کئے گئے، مظفر گڑھ میں 10، حافظ آباد میں 4، جہلم میں 2 اور سیالکوٹ میں بھی 2 مقدمات درج کئے گئے۔