ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے
06-21-2024
(لاہور نیوز) ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کیلئے ایف بی آر کے تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر کی جانب سے ان لینڈ ریونیو کے تمام چیف کمشنرز کے نام جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ 22 اور 23 جون 2024 کو لارج ٹیکس پیئر دفاتر، میڈیم ٹیکس پیئر دفاتر، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر اور ریجنل ٹیکس دفاتر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکسوں اور حکومتی ڈیوٹی جمع کرنے کیلئے کھلے رہیں گے۔